ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے تمام گروپس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ہوم اکنامکس، میڈیکل ٹیکنالوجی اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن بشمول امپروومنٹ آف ڈویژن، بینیفٹ کیسز اور ایڈیشنل سبجیکٹس کے سالانہ امتحانات برائے 2017ء کے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔
محمد عمران خان چشتی کے مطابق مذکورہ بالا گروپس کے ریگولر امیدوارامتحانی فارم 23 جنوری سے 6 فروری تک متعلقہ کالجوں میں جمع کروا سکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم ضروری تصدیق کے بعد انہی تاریخوں میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں واقع حبیب بینک کی برانچ اور بورڈ کی نامزد یو بی ایل کی بینک برانچوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔