اتوار, 24 نومبر 2024


تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے لائحہ عمل تیار

 

ایمز ٹی وی(تعلیم /فیصل آباد) تعلیمی اداروں میں طالب علموں کو منشیات کے استعمال سے روکنے اور موت کے سوداگروں کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس سے وابستہ سینئر افسران کو مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ صوبائی وزیر انسداد دہشت گردی کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا۔ایس پی عہدہ کے آفیسرز تعلیمی اداروں کے پرنسپلز کے ساتھ میٹنگ کر کے منشیات کے استعمال اور فروخت کو روکنے کے لئے لائحہ عمل طے کرینگے ۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment