ھفتہ, 23 نومبر 2024


تعلیمی اداروں میں ہم نصابی سرگرمیاں معدوم ہوچکی ہیں

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)کراچی ایوان تعلیم کے چیئرمین اور سابق چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ مباحثے کے ادارے کو زندہ کرنا ہوگا تاکہ تشدد ارو دہشتگردی کی نفی ہوسکے۔ انہوں نے یہ بات فہیم سسٹم آف ایجوکیشن کے تحت ہونے والے بین الکلیاتی مباحثے کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے تعلیمی اداروں میں ہم نصابی سرگرمیاں معدوم ہوچکی ہیں اور مباحثوں کے پرانے انداز کو ختم کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے طلبہ میں اپنی بات منوانے کے لئے دلائل کی جگہ تشدد اور دہشتگردی نے لے لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین کی عدم موجودگی میں یہ رجحان اور شدت اختیار کر گیا ہے۔ پروفیسر انوار احمد زئی نے بتایا کہ ایوان آگہی کے تحت مباحثہ اکیڈمی قائم کی جارہی ہے جو اسکولوں اور کالجوں میں موجود مقررین کو تربیت دے کر مباحثے، تقریری مقابلے، اور عوامی خطاب کے درمیان موجود فرق کو سمجھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے سینئر اساتذہ اور اپنے عہد کے نامی گرامی مقررین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ اس موقع پر کراچی اور بیرون شہر کے 24 تعلیمی اداروں کے مقررین نے مباحثے میں حصہ لیا۔ اسم وقع پر مضطر، محمد فہیم خان اور نسیم اقبال جعفری نے بھی خطاب کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment