اتوار, 24 نومبر 2024


فائنل ائیر کے طلبہ کی (کے فور) منصوبے میں عملی تربیت کا آغاز

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی )کے فور منصوبے اور جامعہ این ای ڈی میں عملی تعاون اور اشتراک کا آغاز ہوگیا ہے۔ این ای ڈی کے فائنل ائیر کے طلبہ پر مشتمل ایک گروپ نے کے فور منصوبے میں عملی تربیت حاصل کرنا شروع کردی ہے۔ جامعہ این ای ڈی کے ڈاکٹر عمران کے زیرِ قیادت پانچ طلبہ کا پہلا گروپ واٹر کمپیوٹر ماڈلنگ، ہائیڈرالک ماڈلنگ،پمپ اسٹیشن ماڈلنگ، کینال ڈیزائن، پائپ لائن ڈیزائن کے ساتھ ساتھ حکومتِ پاکستان کی منصوبہ بندی کمیشن کے قوانین کے مطابق پی سی ون بنانے کی تربیت بھی حاصل کرے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment