اتوار, 24 نومبر 2024


اساتذہ کی مرحلہ وار بھرتی کا فیصلہ

 

صوبائی سیکریٹری اسکول ایجوکیشن جمال مصطفیٰ سید نے کہاہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 26 ہزاراسکول اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں۔ ہر سال دو سے ڈھائی ہزار اساتذہ ریٹائر ہورہے ہیں جس کی وجہ سے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے ہم نے اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لیے مرحلہ وار بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے کہاکہ پہلے مرحلے میں 6 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے جارہے ہیں جس کے لیے اشتہار آئندہ ماہ جاری کردیا جائے گا پہلی مرتبہ 6 ہزار اساتذہ نئے کیڈر جے ای ایس ٹی (جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچر) کے طور پر بھرتی کئے جائیں گے مگر یہ بھرتیاں صرف بنداسکولوں کے لیے ہوں گی ان جے ای ایس ٹی کو بند اسکولوں میں پوسٹ کیا جائے گااور یہ بھرتیاں اسکول کی سطح پر ہوں گی 5 سال تک اس کی تقرری اسی اسکول میں ہی ہوگی اور تبادلے کی صورت میں اس کی ملازمت ختم کردی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ جے ای ایس ٹی کی بھرتیاں مکمل میرٹ پراور ٹیسٹ کی بنیاد پر ہوں گی یہ ٹیسٹ غیرجانبدار ادارہ لے گا جس کے لئے ٹینڈر طلب کئے جائیں گے۔سکریٹری تعلیم نے اعتراف کیا کہ سرکاری سطح پر اسکولوں کا معیار تعلیم تباہ ہوچکا ہے جسے بہتر کرنے کے لئے میرٹ پر اساتذہ کی بھرتیاں ناگزیر ہیں

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment