اتوار, 24 نومبر 2024


بچوں کو تعلیم یافتہ بنوانا ہے، چیٹنگ یافتہ نہیں

 

ایمزٹی وی(تعلیم)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سیکنڈری اور ہائر ایجوکیشن 2017 کے امتحانات سے متعلق اہم اجلاس ہوا
اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر، چیف سیکریٹری رضوان میمن، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری یونیورسٹیز اور بورڈز، پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ اور چیئرمین بورڈز نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ امتحانات اچھے ماحول میں ہوں۔ چیٹنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں امتحانات میں نقل کرواتے ہوئے اگر کوئی پکڑا گیا تو اسکو معطل نہیں ٹرمنیٹ کردونگا۔ہمیں اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بنوانا ہے، چیٹنگ یافتہ نہیں۔
اس موقع پر وزیر اعلٰی سندھ نےوالدین، اساتذہ اور امتحانی معائنہ کار کو ساتھ دینے کی اپیل کی ان کا مزید کہنا تھا بچے کو وقتی فائدہ پہچانے کے بجائے بڑے نقصان سے بچانے میں کردار ادا کریں۔جبکہ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے والدین کو کھلا خط لکھنے کااعلان بھی کیا اس حوالے سے انہوں نے کہا میں اپنے خط میں والدین کو اپیل کرونگا کہ اپنے بچوں کو امتحانات میں نقل نہ کروائیں
اجلاس کے دوران وایر اعلی سندحح مراد علی شاہ کو امتحانات کے مختلف پہلوئوں سے آگاہ کیا گیا امتحانات کے دوران 211امتحانی سینٹر سکھر ڈویژن میں میٹرک کے امتحانات کے لیے بنائے گئے ہیں جبکہ سکھر ڈویژن میں ایک لاکھ سے زائد طالب علم امتحانات میں بیٹھیں گے۔21نگران ٹیمیں ہیں
25مارچ سے انٹرمیڈیٹ اور 28مارچ سے میٹریکولیشن ڈویژن میں امتحانات ہونگے۔
علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ نے پیپر لیک ہونے کی بھی شکایات موصول ہونے کی صورت میں سزا دینے کااعلان کیا۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment