بدھ, 27 نومبر 2024


جامعہ کراچی میں ”کمپیوٹر کمپٹیشن ویک 2017“کا انعقاد

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے کہا کہ عصرحاضر مقابلے کا دور ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کئے بغیر ہم ترقی کے اہدا ف حاصل نہیں کرسکتے ۔
موجودہ دور میں کمپیوٹر اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہوگیا ہے، ترقی کے سفر میں شامل ہونے کیلئے اس پر عبور حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
آئی ٹی اور انٹرنیٹ پوری دنیا کو سمیٹ کر ایک محور پر لے آیا ہے اور اسے گلوبل ولیج میں بدل دیا ہے۔
ٹیکنالوجی میں آئے دن رونما ہونے والی نت نئی تبدیلیوں کی بدولت لوگوں کے مابین روابط بڑھ رہے ہیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ روایتی طریقوں کے بجائے تحقیقی اور تخلیقی سرگرمیوں پر زیادہ توجہ دی جائے اور تحقیق کے زریعے علم کے نئے اْفق دریافت کریں۔
پاکستانی نوجوان جدید علوم اور ٹیکنالوجی پر بھرپور توجہ دیکر قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شیخ زید اسلامک سینٹر میں منعقدہ ’’کمپیو ٹر کمپٹیشن ویک 2017ء ‘‘کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری نے کہا کہ مجھے یہاں آکر بیحد خوشی محسوس ہورہی ہے کہ شیخ زید اسلامک سینٹر میں عہد حاضر کے حوالے سے جوکام ہورہاہے اور جب یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ پاکستان اور بیرون ممالک میں اپنی عملی زندگی میں جائیں گے توکوئی سبب نہیں ہے کہ دنیا کسی بھی حصے کے لوگوں سے مقابلہ نہ کرسکیں کیونکہ یہ بیک وقت اسلامی ثقافت اور مغربی دنیا کے تقاضوں سے روشناس ہوں گے۔ہمارے لئے یہ امر قابل فخرہے کہ ہم اتنے ذہین اور قابل طلبہ کو پیداکررہے ہیں۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment