جمعرات, 25 اپریل 2024


برطانیہ: 'نیشنل ینگ رائٹرز مقابلہ' کے نو عمر فاتح

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) مشرقی لندن کےایک سرکاری اسکول کے طالبعلم اشرف صدیقی نے ینگ رائٹرز کا قومی نظم نویسی مقابلہ جیت لیا ہے۔اشرف صدیقی کا نام انگریزی ادب کے کم عمر برطانوی مصنفوں میں شامل ہو گیا ہے جن کی نظم ینگ رائٹرز پبلشرز کی کتاب 'لندن انتھالوجی' کی اشاعت میں شامل کرنے کے لیے منتخب کی گئی ہے۔

انگریزی ادب میں جدیدنظم کہنے والے 13 سالہ اشرف صدیقی نے سالانہ قومی نظم نویسی مقابلہ'پوئیٹوپیا' کے لیے 'معاشرے کے سدھار' کے موضوع پر نظم بھیجی تھی۔ یہ ایک سخت مقابلہ تھا جس کے لیے  ملک بھر سے 11 سے 18 سال کے اسکول کے طالب علموں نے اپنی تحریریں ارسال کی تھیں لیکن شاعرانہ ذوق رکھنے والے کم عمر ادیب اشرف نے ہزاروں نوجوانوں کو شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کر لیا ہے۔ اشرف نے امید ظاہر کی کہ "یہ میری کامیابی کا پہلا قدم ہے، میں مستقبل میں مصنف بننا چاہوں گا مجھے انگریزی میں آزاد نظم اور نثری نظم دونوں کہنا پسند ہیں اور میری نظم کی اشاعت سے میری تحریروں میں مزید اعتماد پیدا ہوگا بلکہ میں نے ابھی سے مستقبل میں ناول لکھنے کا اراداہ بھی کر لیا ہے۔"

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment