ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ۔ پہلے ہی دن نقل مافیا سرگرم دکھائی دیا ۔ انٹر کا پہلا پرچہ وٹس اپ کے ذریعے پرچہ آﺅٹ ہوگیا۔پرچہ آﺅٹ ہونے کے بعد چیئرمین انٹر بورڈ نے سائبر کرائم کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔ہے
تفصیلات کے مطابق میٹرک کے بعد کراچی میں ایک اور بڑا امتحان درپیش ہے ۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ والوں کیلئے امتحان بن گیا اس بار انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ایک لاکھ اسی ہزار امیدوار امتحانات دینگے۔
ذرائع کے مطابق اردو کا پرچہ شروع ہونے سے پہلے ہی وٹس اپ کے ذریعے باہر آگیا ۔ چیئرمین انٹربورڈ انعام احمد امتحانات کا جائزہ لینے سراج الدولہ کالج پہنچے تو دو امیدواروں کو دھر لیا ۔ ایک اصل امیدوار کی جگہ امتحان دے رہا تھا تو دوسرا وٹس اپ کے ذریعے پرچہ حل کر رہا تھا ۔
چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کہنے لگے وٹس اپ پر نقل کے معاملے پر سائبر کرائم کو خط لکھیں گے ۔ چیئرمین انٹر بورڈ کہنے لگے اس بار بغیر دستخط والی کاپیاں استعمال کی جا رہی ہیں ، پالیسی تبدیل کر دی ہے ۔ چیئرمین انٹربورڈ نے تو نقل کرنے والوں کیخلاف تحقیقات کا یقین دلا دیا مگر پہلے ہی پرچے میں بدانتظامی بورڈ کی نا اہلی کا ثبوت ہے ۔