ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاک افغان کشیدگی۔۔ تعلیم ادارے کھل گئے

 

ایمزٹی و(تعلیم/چمن)پاک افغان اعلیٰ حکام کے رابطوں کے بعد چمن کے سرحدی علاقے میں کشیدگی میں کمی آگئی ہے، تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں تاہم باب دوستی پانچویں روزبھی بندہے۔
افغان جارحیت کے بعد چمن کے سرحدی علاقے میں پاک فوج اور ایف سی کے تازہ دم دستے ہر قسم کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے موجود ہیں۔
پانچویں دن بھی باب دوستی پرتمام سرگرمیاں معطل اور ویزا سیکشن بند ہے جبکہ تجارتی سرگرمیاں اورپیدل آمدروفت بھی معطل ہے۔
ادھرمحکمہ تعلیم کے مطابق کشیدگی کےباعث بند کئے گئے تمام تعلیمی ادارے آج سے دوبارہ کھل گئے، تاہم طلبہ و طالبات کی حاضری کم رہی۔
دس سرحدی دیہات ایسے ہیں جہاں تعلیمی ادارے بدستور بند ہیں، متاثرہ دیہات کے مکین خیمہ بستی اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔
دوسری طرف شہری علاقوں میں مردم شماری تین دن بعد دوبارہ شروع ہوگئی ہے، نقل مکانی کرنے والےافراد کے دیہات میں مردم شماری بدستورمعطل ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comment1

  • Comment Link KelfextTase

    KelfextTase

    01/07/2017

    Using Rogaine And Propecia Hair Loss cialis Flagyl Amoxil