ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت جاری امتحانات مین نقل کا سلسلہ جاری ہے،امتحانی مراکز سے موصولہ رپورٹس کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مجموعی طور پر نقل کے9کیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پہلی شفٹ میں طبعیات سال اول اور دوسری شفٹ میں انگریزی سال اول کا پرچہ ہوا۔وزیر ِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صاحب نے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، اور چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر انعام احمد کے ساتھ اچانک امتحانی سینٹرز کا دورہ کیا سب سے پہلے انہوں نے پی ای سی ایچ ایس یجوکیشن فاؤنڈیشن گورنمنٹ سائنس کالج کشمیر روڈ کا دورہ کیا اور طلباء سے پیپر کی تیاری اور اس میں درپیش مسائل کے حوالے سے معلومات لیتے رہے ۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ صاحب ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج پہنچے۔ انہوں نے مختلف کلاسز کا وزٹ کیا اور طلباء سے بات چیت کی اور کہا کہ میں خوش ہوں کہ آپ لوگوں نے نقل ترک کر دی ہے اور محنت سے اپنے امتحان دے رہے ہیں جس کے بے شمار فوائد آپ کو اپنے مستقبل میں نظر آئیں گے
اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ میں نے بھی اسی کالج سے پڑھا ہے ۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ صاحب نے پرنسپل کے کمرے میں جاکر اپنے زمانہ طالب علمی کے دور کے اعزازی بورڈز کو دیکھا ۔ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ڈاکٹر ناصر انصار اور سیکریٹری ایجوکیشن کالجز کراچی پرویز احمد سیہڑ نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کورنگی ڈھائی کا دورہ کیا