ایمزٹی وی (تعلیم/ سندھ)گورنر سندھ اور صوبے کی یونیورسٹیوں کے چانسلر محمد زبیر خان نے سندھ کے معروف تعلیمی ماہر سندھ کے پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک کو مزید تین سال کیلئے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس و لینگویجز کا ڈین مقرر کیا ہے پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک کے ڈین فیکلٹی آف آرٹس و لینگویجز کے تقررکانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ان کے تقرر کی مدت 2020ء تک ہو گی۔ واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک دنیا کی کئی زبانیں جانتے ہیں وہ کافی عرصے سے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں تعلیم کو پروان چڑھانے کے علاوہ علمی وادبی خدمات بھی سرانجام دے رہے ہیں پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک نے گذشتہ تین سال کے دوران شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں متعدد بین الاقوامی کانفرنسیں کرائی ہیں حال ہی میں انہوں نے سندھ صدیوں کانفرنس کرائی جس میں سندھ کے علاوہ ملک بھر کے ممتاز دانشوروں نے شرکت کی اور سندھ کی صدیوں پرانی تاریخ پر مقالے پڑھے۔