ایمزٹی وی (کراچی/ تعلیم)سندھ کے 272انٹرمیڈیٹ اور ڈگری کالجوں کے سربراہ (ڈائریکٹر جنرل کالجز) کے تقرر کے لئے گریڈ 20کے پروفیسرز کے ناموں پر مشاورت مکمل کر لی گئی ہے جس کے بعد تین ناموں پر اتفاق کر لیا گیا ہے جس کے لئے باقاعدہ سمری بھی تیار کر لی گئی ہے۔ گریڈ20کے تینوں پروفیسرز کراچی میں تعینات ہیں جس میں سرفہرست گورنمنٹ کالج ناظم آباد کے پرنسپل پروفیسر نوید ہاشمی، گورنمنٹ اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج کے پرنسپل پروفیسر ضیاء الدین شیخ اور گورنمنٹ ڈگری کالج 5ایل نئی کراچی کے پرنسپل پروفیسر سلیم غوری شامل ہیں۔ موجودہ ڈائریکٹر جنرل کالج ڈاکٹر پروفیسر ناصر انصار 7سال تک اپنے عہدے پر فائز ہونے کے بعد 4جولائی کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ سیکرٹری تعلیم (کالجز) پرویز سیہڑ نے میڈیا کو بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ کے تقرر کیلئے مشاورت مکمل ہو گئی ہے اور اس سلسلے میں سمری تیار کی جارہی ہے تین ناموں کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔جس کے لئے ہم نے انتظامی صلاحیت کا جائزہ لیا گیا ڈی جی کالجز کراچی کے کالج کا پرنسپل ہوگا اور اس کا تقرر میرٹ پر ہو گا انہوں نے فارغ التحصیل ہونے والے ڈی جی کالجز ڈاکٹرناصر انصار کی تعریف کی اور ان کی تعلیمی خدمات کوسراہا۔