اتوار, 19 مئی 2024


ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 20 ستمبر کواجلاس طلب کرلیا

 

ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی)برطانیہ کی جامعات اور سندھ انٹر یونیورسٹی کنسوریشم کے درمیان معاہدے کی منظوری دینے اور دستاویزات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے حکام 20 ستمبر کو 10 بجے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء میں مشاورتی اجلاس منعقد کریں گے۔
اجلاس میں شریک ہونے والے ماہرین میں رکن پروفیسر رضا بھٹی، ڈائریکٹر جنرل رضا چوہان اور ڈائریکٹر طاہر عباس زیدی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ لاء یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر قاضی خالد کی کوششوں کے باعث سندھ کی جامعات کا انٹر یونیورسٹی کنسوریشم بن چکا ہے جس نے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کی بہتری اور معیار بہتر کرنے کے لئے برطانوی جامعات سے تعاون کا معاہدہ کیا تھا۔
اس معاہدے کی سندھ حکومت پہلے ہی منظوری دے چکی ہے اور اب وفاقی حکومت کی منظوری کا انتظار ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment