ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)کراچی پریس کلب کے باہر تنخواہوں اور برطرفیوں کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔ اساتذہ پریس کلب سے وزیر اعلیٰ ہاﺅس تک مارچ کے دروان پولیس نے دھاوا بول دیا ،اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈزون میں کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سراپا احتجاج اساتذہ کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کا واٹر کینن کا بے دریغ استعمال جس کے باعث متعدد بچے ، خواتین اور اساتذہ متاثر جبکہ 20 سے22 اساتذہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔