ایمزٹی وی(تعلیم/اسلام آباد)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے افغانستان کے مزید 3 ہزار طلبہ و طالبات کوپاکستانی جامعات میں اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ایچ ای سی کی جانب سے افغانستان کے مزید 3 ہزار طلبہ و طالبات کو پاکستانی جامعات میں 6 مختلف شعبہ جات میں گریجویشن سے پی ایچ ڈی لیول تک اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ علامہ اقبال اسکالرشپ اسکیم کے پہلے مرحلے کے 3ہزار اسکالر شپس میں سے اب تک 2 ہزار 928 طلبا کی سلیکشن کی جاچکی ہے۔