ایمز ٹی وی(لاہور)پنجاب یونیورسٹی سمیت پانچ سرکاری جامعات کو پہلے مرحلے میں ٹاپ عالمی رینکنگ میں لانا ہمارا ٹارگٹ ہے اساتذہ کو ریسرچ اور کارکردگی کی بنیاد پر سالانہ ایوارڈ دینے کا سلسلہ جاری کر رہے ہیں
پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں نئی جامعات بنانے کے پروگرام پر کام کر رہے ہیں۔ جامعات ریسرچ اور پوسٹ گریجویٹ پر توجہ دیں۔ تمام جامعات میں پرووائس چانسلر متعین کر رہے ہیں اور خالی نشستیں جلد از جلد فل کی جائیں گی۔
جو اساتذہ پروموشن کی ضروریات پوری کر چکے ہیں انہیں ایڈہاک بنیادوں پر فوری ترقی دے دی جائے اور ساتھ ہی ساتھ مستقل پروموشن کیلئے کام مکمل کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے پنجاب یونیورسٹی ایگزیکٹو کلب میں یونیورسٹی ڈینز، ڈائریکٹرز، ہاسٹل وارڈنز، اساتذہ اور طلباءسے علیحدہ علیحدہ ملاقات کے دوران کیا۔