ایمز ٹی وی(لاہور ) لیڈز یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن کی تقریب ایوان اقبال میں ہوئی جس میں 800 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں عطا کی گئیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی افیئرز رانا ثنااللہ خان تھے۔ تقریب کی صدارت پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالمجید چیمہ نے کی۔ صدر یونیورسٹی میاں ظہور احمد وٹو، چیئرمین لیڈز ٹرسٹ میاں عبدالغفور وٹو اور ممبر قومی اسمبلی میاں معین وٹو نے خصوصی شرکت کی۔
رانا ثناللہ نے اپنے خطاب میں ملک کی ترقی کیلئے اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کی اہمیت پر زو ردیا۔ پرووائس چانسلر ڈاکٹر عبدالمجید چیمہ نے کہا کہ یونیورسٹی نے اپنے قیام کے قلیل عرصے 6 سال میں نصابی و غیرنصابی شعبوں میں غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔