ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز مارننگ پروگرام اور سیلف فائنانس پروگرام میں داخلے کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں15 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے۔
ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس ایچ بی ایل کے کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں جب کہ سیلف فنانس کے خواہشمند طلبہ 2200 روپے کا بینک چالان کسی بھی ایچ بی ایل بینک میں جمع کرانے کے بعدآن لائن داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔