ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ جامعات اپنی ذمہ داری محسوس کرتیں ہیں کہ صنعتی ضرورتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے روزگار کی مناسبت سے اسناد دی جائے جو اکیڈیمی اورکارپوریٹ سیکٹر کے اشتراک کے بغیر ممکن نہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے طلبا وطالبات کارپوریٹ سیکٹر میں لیڈنگ رول اداکررہے ہیں۔
شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن نے اپنے قیام سے لیکر اب تک نہ صرف جامعہ کراچی بلکہ پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے باصلاحیت گریجویٹس کے ذریعے اپنا لوہا منوایاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام منعقدہ ’سالانہ المنائی کارپوریٹ ڈنر‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ابوذرواجدی ،پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں ،پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک ،پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ سعید ،ڈاکٹر زعیما اور ڈاکٹر غزل خواجہ ہمایوں اختر بھی موجو دتھیں۔ فیکلٹی لیڈ اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر غزل خواجہ ہمایوں اختر نے خطاب کرتے ہوئے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے قیام سے لے کر اب تک کی کامیابیوں کی رپورٹ پیش کی ۔