ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا 35واں اجلاس ڈپٹی چئرمین جاوید اشرف حسین کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں سینیٹ کے33اور34ویں اجلاس کی جزوی عمل درآمد رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے شیخ الجامعہ ڈاکٹر الطاف حسین کو اختیاردیاگیا کہ وہ اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے چند ناگزیر معاملات پر فیصلہ کرسکتے ہیں۔
اجلاس میں معروف اسکالر زاہد ہ حنا او محمد رفیق طاہر کونامزدہ کنندہ کمیٹی کے رکن کے طور پر نام پیش کئے گئے جس کی حتمی منظوری کے لئے اجلاس جمعہ19جنوری کو ہوگا جس میں وفاقی وزارت تعلیم کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔