ھفتہ, 23 نومبر 2024


این ای ڈی یونیورسٹی نیڈوا الیکشن2017-18 میں بلا مقابلہ منتخب

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی آفیسرز ایسوی ایشن (نیڈوا)الیکشن2017-18 میں بلا مقابلہ منتخب ہوگئی ہے، حلف برداری کی تقریب میں تمام ذمے داران نے آج حلف اٹھائے جب کہ ادبی سرگرمیں کے فروغ کے لیے نیڈوا کے زیرِ اہتمام عالمی مشاعرے کا انعقاد بھی کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق بلا مقابلہ منتخب پینل میں صدرانجینئر دانش الرحمان، نائب صدر ارشدحسن، جنرل سیکریٹری کرم مسعوداور جوائنٹ سیکریٹری خاورجمال الدین ہیں،اپنا منشوراور آئندہ کا لائحہ عمل بتاتے ہوئے نیڈوا کے صدر دانش الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم این ای ڈی افسران کے مسائل سمیت علمی و ادبی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی کردار کرنا چاہتے ہیں ، اسی ارادے کے تحت شب میں عالمی مشاعرے سے باقاعدہ سرگرمیوں کا آغاز کیا جارہاہے، صدرِمحفل شیخ الجامعہ ضیا ء الدین یونی ورسٹی ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی ہوں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment