ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)جامعہ کراچی کے انچارج سیمسٹر سیل ندیم احمد خان کے اعلامیہ کے مطابق آئوٹ گوئنگ( Outgoing) اورسابق طلبہ( Ex-Students )(صبح وشام پروگرام)کے لئے ضمنی امتحانات برائے 2017 ء کا آغازیکم مارچ2018 ء سے ہورہا ہے۔
امتحانات میں شرکت کے خواہشمند صبح کے طلباوطالبات اپنے امتحانی فارم یکم فروری تا16 فروری2018 ء تک 500/= روپے فی کورس کے اعتبار سے جمع کراسکتے ہیں،جبکہ 500/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ19 تا 28 فروری 2018 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔شام کے طلباوطالبات 1000/= روپے فی کورس کے اعتبار سے یکم فروری تا16 فروری2018 ء تک جبکہ 500/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ19 تا 28 فروری 2018 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔ Valid انرولمنٹ کے حامل آئوٹ گوئنگ ( Outgoing )اورسابق طلبہ ( Ex-Students ) ہی مذکورہ امتحانات میں شرکت کے اہل ہوں گے ۔جوطلبہ شارٹ آف سی جی پی آر قراردیئے جاچکے ہیں یا 45% فیصد سے کم پرسنٹیج کے حامل ہیں وہ ان امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں جبکہ فرسٹ اور سیکنڈ ڈویژن کے حامل طلبہ مذکورہ امتحانات میں شرکت کے اہل نہیں ہیں۔
ریگولر ،تین مرتبہ فیل ہونے والے اور شارٹ آف اٹینڈنس کے حامل طلبہ امتحانات میں شرکت کے اہل نہیں ہوں گے۔