ایمز ٹی وی:(کراچی) سندھ کے اسکولوں کالجز اور جامعات کے طلبہ کا ڈرگ ٹیسٹ ہوگا۔ حکومت سندھ نے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا۔سندھ کے طلبہ شک کے دائرے میں آگئے۔ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ سب طلبہ کا ڈرگ ٹیسٹ ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کردیا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام یقینی بنائیں گے۔وزیر صحت نے کہاہے کہ دائرہ کار نجی اداروں تک بھی پھیلائیں گے۔