جمعرات, 25 اپریل 2024


جامعہ کراچی: شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں چینی زبان کی تدریس کا آغاز

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا ہے کہ چین عصر جدید میں ایک بڑی عالمی طاقت کے ساتھ اس کی معیشت بھی قابل رشک ہے چونکہ چین اور چینی عوام پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے خیرسگالی کے عدیم المثال جذبات ،احساسات رکھتے ہیں۔لہذاہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ان تعلقات کو جو عوامی پذیرائی حاصل ہے ،چینی زبان اور ثقافت کے فروغ سے مزید مستحکم ہوں۔ پاکستان اورچین کے مابین بہترین اور خوشگوارتعلقات ہیں، 

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں چینی زبان کی کلاسز کے اجراءکے موقع پر کیا۔اس موقع پر رئیس کلیہ نظمیات وانصرام پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی،ڈائریکٹر کنفیوشس انسٹیٹوٹ برائے چینی زبان معین صدیقی اورڈائریکٹر کنفیوشس انسٹیٹوٹ ڈاکٹرجیمنگ ہانگ بھی موجود تھے۔ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ خطے میں چینی زبان کی ترویج اور پذیرائی سے عوامی رجحان کا پتہ چلتا ہے۔چینی زبان ثقافت بہت تیزی سے فروغ پارہی ہے اس تناظر میں شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ڈائریکٹر کنفیوشس انسٹیٹوٹ معین صدیقی نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب چینی زبان عوامی سطح پر مقبول اور قابل فہم زبان کے طور پر دنیا میںابھرے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment