جمعہ, 22 نومبر 2024


صوبے کی تمام جامعات کے ایکٹ میں یکسانیت ہونی چاہیے، ڈاکٹرحشمت لودھی

 

ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی نے کہا ہے کہ جامعات کے ساتھ امتیازی سلوک روانہیں رکھنا چاہیے، صوبے کی تمام جامعات کے ایکٹ میں یکسانیت ہونی چاہیے، اُنہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی، ڈاؤ یونیورسٹی اور این ای ڈی یونیورسٹی کی داخلہ پالیسی پر حکومت کا کنٹرول کا معاملہ نیا نہیں ہے تین جامعات کے لیے یہ ترمیم 2013ء میں منظوری ہوئی تھی تاہم اس پر عمل نہیں ہو سکا تھا لیکن متوقع نئی ترمیم کے پیش نظر یہ معاملہ اجاگر ہو گیا ہے.

اُنہوں نے کہا کہ جامعہ این ای ڈی کی داخلہ پالیسی مثالی ہے جس میں سندھ کے ہر بورڈ کے لیے نشستیں مختص ہیں اور تمام داخلوں میں اس پالیسی پر سختی سے عمل ہوتا ہے کیونکہ ہر بورڈ کا اپنا علیحدہ معیار ہے حتیٰ کے ہم نے اے لیول اور آغا خان بورڈ کے لیے بھی نشستیں علیحدہ مختص کر رکھی ہیں تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment