ھفتہ, 23 نومبر 2024


ناظم امتحانات اور سیکرٹری کے تقررکو حتمی شکل دینےکےلئے وزیراعلیٰ کو خط جاری

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)صوبائی محکمہ برائے جامعات وبورڈز نے سندھ کے تمام میٹرک اور انٹر بورڈز میں ناظم امتحانات اور سیکرٹری کے تقرر کے معاملے کو حتمی شکل دینے کیلئے ان کی بھرتی بھی وائس چانسلر کے تلاش کیلئے قائم ’’تلاش کمیٹی‘‘ سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کر دی گئی ہے۔

سمری کی منظوری کے ساتھ ہی ان تمام تعلیمی بورڈز میں ناظم امتحانات اور سیکرٹری کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا جائے گا اس معاملے میں امیدواروں سے پہلے ہی درخواستیں طلب کی جا چکی ہیں جن کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے ۔ا ہل امیدواروں کو انٹرویو کیلئے بلایا جائے گا۔

یونیورسٹی اور بورڈ ذرائع کے مطابق سب سے پہلے میٹرک بورڈ اور انٹر بورڈ کراچی میں سیکرٹری اور ناظم امتحانات کا تقرر ہو گا اور کوشش ہو گی کہ سالانہ امتحانات سے قبل ہی ان کا تقرر کر دیا جائے۔ واضح رہے کہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز گزشتہ 4 سال سے مستقل ناظم امتحانات اور سیکرٹریز کے تقرر سے محروم ہیں جس کا اثر نتائج پر پڑ رہا ہے۔

یاد رہے کہ ان ناظم امتحانات اور سکریٹریز کی بھرتی کے معاملے میں سندھ ٹیکنیکل بورڈ کو نظرانداز کردیا گیا ہے اور ٹیکنیکل بورڈ کے لئے صوبائی محکمہ برائے جامعات وبورڈز کی جانب سے کوئی اشتہار نہین دیا گیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment