ھفتہ, 23 نومبر 2024


جامعہ کراچی کی ایک اور سنگین غلطی اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم فہرست سے باہر

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم) جامعہ کراچی شعبہ امتحانات کی سنگین غلطی کے باعث ایم اے سیاسیات فائنل ایئر 2016کے نتائج میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم کو پوزیشن سے محروم کردیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق سید محمد فہد رول نمبر322032نے مجموعی طور پر673نمبر حاصل کئے تھے تاہم شعبہ امتحانات نے اول پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوار سید محمد فہد کو پوزیشن ہولڈر کی فہرست میں شامل ہی نہیں کیا، اور پہلی پوزیشن سویرہ یوسف647نمبر ، دوسری پوزیشن کوثر 630نمبر اور تیسری پوزیشن،صبا لطیف627نمبر کو دیدی اس طرح ،شعبہ امتحانات جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات کی ناقص کارکردگی کے باعث ایم اے پرائیوٹ کے امتحانات میں سب سے زیادہ نمبرحاصل کرنے والا طالب علم شعبہ امتحانات کی غفلت سے پوزیشن کے حصول سے محروم ہوگیا۔
جامعہ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات امتحانات عرفان عزیز کے مطابق محمد فہد ایک پرچے میں فیل تھے انھوں اسکروٹنی کرانے کی درخواست دی ساتھ ہی ایم اے پریویس کا فارم بھی جمع کرادیا جس کی وجہ سے ان کا نام پوزیشن ہولڈر میں شامل نہیں ہوسکا تاہم امیدوار کی درخواست پر یہ معاملہ نظر ثانی کمیٹی کو بھیجیں گے اور اس پر قانونی رائے بھی لیں گے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment