اتوار, 24 نومبر 2024


چیئرمین ہائر ایجو کیشن کمیشن کے خلاف تحقیقات کا آغاز

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)چیئرمین ہائر ایجو کیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد کی غیر قانونی تقرری کی شکایت کے خلاف نیب نے جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔
اس حوالے سے ماہرین تعلیم پر مشتمل ورکنگ گروپ برائے اعلیٰ تعلیمی اصلاحات نے شدید رد عمل کااظہار کیا ہےاور کہا گیا ہے کہ جب تک جانچ پڑتال مکمل نہیں ہو جاتیں موجودہ چیئرمین کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جانا چاہئے۔ ماہرین تعلیم کااس حوالے سے یہ بھی کہنا ہے کہ اعلی تعلیمی شعبہ گزشتہ کئی سال سے مسلسل تنزلی کا شکار ہے جس کی بڑی وجہ ایڈہاک ازم اور میرٹ و شفافیت کے بر عکس بھرتیاں ہیں۔
ماہرین تعلیم کے مطابق موجودہ چیئر مین ایچ ای سی کی تعیناتی پہلے دن سے ہی عدالتوں میں چیلنج کر دی گئی تھی اب چونکہ نیب نے اس پر تحقیقات شروع کر دی ہیں لہٰذا ڈاکٹر مختار تحقیقات کےدوران انتظامی معاملات سے دور رہیں تاکہ تحقیقات کے عمل ر اثر انداز نہ ہوا جا سکے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment