ھفتہ, 23 نومبر 2024


سندھ بھر میں نویں جماعت کے امتحانات کا آغاز

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر اہتمام نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات سکھر، خیرپور، گھوٹکی، نوشہروفیروز اضلاع میں شروع ہوگئے۔ تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے سکھر، خیرپور، گھوٹکی اور نوشہروفیروز اضلاع میں قائم کئے جانیوالے 214 امتحانی مراکز میں نویں جماعت کے 52979 طلبہ و طالبات نے انگلش کا پرچہ حل کیا۔
بورڈ انتظامیہ کی جانب سے نقل کی روک تھام کے لئے تشکیل دی گئی 27 ٹیموں نے مختلف امتحانی مراکز میں کارروائی کرتے ہوئے135 طلبہ و طالبات کو نقل جبکہ 8 طالبعلموں کو اصل امیدوار کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑ لیا۔
بورڈ کی ٹیموں نے گھوٹکی میں کارروائی کرکے 36 کاپی کیس کئے، خیرپور میں 33 کاپی کیس جبکہ ایک امیدوار اصل طالبعلم کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑا گیا، نوشہروفیروز میں 27کاپی کیس ہوئے، 6امیدوار اصل طالبعلم کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑے گئے، سکھرمیں 39 کاپی کیس اور ایک امیدوار اصل طالبعلم کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑا گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment