ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی کے رجسٹرار نے کہا ہے کہ سی آئی ای سی کے دورہ سرسید یونیورسٹی کی رپورٹ ایک سال پرانی ہے جبکہ یونیورسٹی میں داخلوں کا عمل میرٹ پر مبنی ہے اور نتائج نوٹس بورڈ اور ویب سائٹ پر جاری کئے جاتے ہیں اور یونیورسٹی میں 16طلبہ پر ایک ٹیچر ہے جبکہ لیباٹری میں جدیدآلات میں ضرورت کے مطابق اضافہ ہوتارہتا ہے اسی طرح اساتذہ کے تحقیقی مقالے منظورشدہ قومی و عالمی جنرلز میں شائع ہوتے رہتے ہیں تاہم رپورٹر کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ تازہ ہے اور اس کی تمام چیزیں درست ہیں کیوں کہ د وسال میں چارٹرکمیٹی ایک مرتبہ یونیورسٹی کا دورہ کرتی ہے جس کے بعد رپورٹ کا مسودہ تیارہوتاہے مسودہ کمیٹی کے اراکین کے پاس جاتا ہے پھر اسے فائنل کیا جاتا ہے جس کے بعد تمام اراکین کے دستخط ہوتے ہیں اس پورے عمل میں کئی ماہ لگ جاتے ہیں سرسید یونیورسٹی کے دورہ کی مکمل رپورٹ رواں سال ہی جاری کی گئی تھی خود اس رپورٹ کی کاپی سرسید یونیورسٹی بھی بھیجی گئی تھی۔ اسی رپورٹ کی بنیاد پر جامعات کی دو سال کی درجہ بندی بھی کی جاتی ہے۔