ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی نے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام برائے 2018ء میں داخلوں کا اعلان کردیا ہے۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ایک سینئر آفیشل کے مطابق داخلے سے متعلق تفصیلات اور فارم بین الاقوامی مرکز اور جامعہ کراچی کے ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں جبکہ داخلہ درخواستیں بمعہ تمام ضروری کاغذات اور 4ہزار روپے فس برائے داخلہ کاروائی 23تا 30اپریل بین الاقوامی مرکز کے داخلہ آفس میں جمع کروائی جاسکتی ہیں،
کامیاب امیدواروں کو جامعہ کراچی کے بین الاقومی شہرت یافتہ تحقیقی ادارے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) اور ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری میں داخلہ دیا جائے گا۔ اس پرگرام کے تحت اُمیدوار نامیاتی کیمیاء، تجزیاتی کیمیاء، طبعیاتی کیمیاء، غیر نامیاتی کیمیاء، حیاتی نامیاتی کیمیاء، فارماکولوجی، اور مالیکیولر میڈیسن جیسے اہم شعبہ جات میں داخلہ لینے کے مجاز ہوں گے۔
آفیشل کے مطابق جامعہ کراچی کے داخلہ ٹیسٹ کیلیے کامیاب اُمیدواروں کی فہرست 8مئی کو اداروں کی ویب سائٹ پر آویزاں کی جائے گی، داخلہ ٹیسٹ کے لیے کامیاب اُمیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ بین الاقوامی مرکز کے داخلہ آفس سے 8سے 11مئی کے دوران اپنے ایڈمٹ کارڈ حاصل کرلیں، واضح رہے کہ متعلقہ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام کے تحت 13 مئی کو داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔