اتوار, 24 نومبر 2024


جامعہ سندھ کے استاد نے بہترین آرٹسٹ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ سندھ جامشورو کے انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے استاد اور نامور آرٹسٹ نادر علی جمالی نے بہترین آرٹسٹ کا پاک- چائنا کلچرل ایوارڈ حاصل کر لیا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے دیا۔
اس موقع پر چائنا کے سفارتخانے کے عملے کے اراکین بھی موجود تھے۔ ا نادر علی جمالی نے وائس چانسلر کو بتایا کہ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس منسٹری آف انفارمیشن، براڈکاسٹنگ اینڈ نیشنل ہیریٹیج گورنمنٹ آف پاکستان اور چائنا کے سفارتخانے کے مشترکہ تعاون سے پاکستان چائنا کلچرل کارواں جس میں پاکستان اور چائنا کے مشہور آرٹسٹ شامل تھے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment