جامشور: سندھ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر صدیق کلہوڑو کو آئندہ چار سال کے لیے سندھ یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کردیا گیا
جسکی منظوری وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دے دی ہے۔ قائم تلاش کمیٹی نےجامعہ سندھ کے وائس چانسلر کے عہدوں کیلئے وزیر اعلی سندھ کو تین ناموں کی سفارش کی تھی
ان میں ڈاکٹر پروین منشی، ڈاکٹر صدیق کلہوڑو اور ڈاکٹر نبی بخش جمانی شامل تھے۔
یاد رہے کہ ساڑھے چار سال قبل تلاش کمیٹی نے سندھ یونیورسٹی کے لیے ڈاکٹر صدیق کلہوڑو کو اول اور ڈاکٹر فتح برفت کو دوسرے نمبر پر رکھا تھا تاہم اس وقت ڈاکٹر فتح برفت کو وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا لیکن فتح برفت اور وزیر اعلی کے مابین تعلقات اچھے نہ رہنے کے باعث ڈاکٹر فتح برفت کو عہدے سےمعطل کیا گیا مگر عدالت نے انھیں بحال رکھا۔
ڈاکٹر صدیق کلہوڑو جامعہ سندھ کے پرو وائس چانسلر تھے اور جب ڈاکٹر فتح برفت کو معطل کیا گیا تھا تو انھیں قائم مقائم وائس چانسلر بھی مقرر کیا گیا