بدھ, 11 دسمبر 2024


امتحانی فارم جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع

کراچی : جامعہ سندھ جامشورو نے سیمسٹرامتحانات ہونے کی پیشگی اطلاع دے دی۔

ناظم سیمسٹر امتحانات جامعہ سندھ جامشورو محمد معشوق صدیقی نے اپنے ایک اعلامیہ میں مطلع کیا ہے کہ پانچ سالہ ایل ایل بی (آنرز) پروگرام ،بی بی اے /ایم بی اے (تمام بیچز) اور(تمام بیچز) کے سیمسٹر امتحانات جلد منعقد ہونگے اس سلسلے میں بغیر لیٹ فیس کے امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 8 دسمبر سے 21 دسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔

جبکہ 22 تا 24 دسمبر تک 5 ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جا سکیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment