ایمزٹی وی (تعلیم/کراچی)وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق کراچی،اسلام آباد اور راولا کوٹ میں ہونے والے ایم اے(پرائیویٹ) سال اول معاشیات،بین الاقوامی تعلقات اور سال آخر سیاسیات،اُردو، اوربین الاقوامی تعلقات کے سالانہ امتحانات2016 منعقدہ امتحانات جنوری2018 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔کراچی میں ہونے والے ایم اے سال اول معاشیات کے امتحان میں216طلباء رجسٹرڈہوئے جن میں187طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور60طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ32.09فیصد رہا۔
بین الاقوامی تعلقات کے امتحان میں276طلباء رجسٹرڈہوئے جن میں247طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور92طلباء کامیاب قرار پائے مجموعی رزلٹ37.25فیصد رہا۔جبکہ ایم اے سال آخرسیاسیات کے امتحان میں37طلباء رجسٹرڈہوئے جن میں33طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور12طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ36.36فیصد رہا۔اُردو کے امتحان میں33طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں32طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور16طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ50.00فیصد رہااوربین الاقوامی تعلقات کے امتحان میں137طلباء رجسٹرڈہوئے جن میں127طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور79طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ62.20فیصد رہا۔