ھفتہ, 23 نومبر 2024


نجی تعیلمی ادارے 16 جون سے کھل جائیں گے

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) پرایویٹ اسکولز 16جولائی سے ہی کھولے جائیں،تعلیمی نقصان سےبچا جائے جن اداروں میں الیکشن کے لیے پولنگ اسٹیشن قائم کے گئے ہیں صرف ان اداروں یا اسکولز میں چھٹی دی جائے ۔

یہ بات آل پا کستان پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشن کے چیئر مین انتخاب عالم سوری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کراچی میں ہونے والے الیکشن پُر امن ہونے کے امکانات قوی ہیں اور تمام سیاسی جماعتیں پُرامن انتخابات کی خواہاں اور متفق ہیں ۔ اس لیے حکومت سندھ اورمحکمہ تعلیم پرائیویٹ اسکولز کے لیے سا بقہ آرڈر پرعمل کرےجس کے مطابق تمام پرائیویٹ اسکولز 16مئی سے16جولائی تک بند رہیں گے ۔

تمام پرائیویٹ اسکولزکی بھی یہ خواہش ہے کہ اسکولز16جولائی سے ہی کھولے جائیں تاکہ تعلیمی منصوبہ اور سیشن بروقت اوربہتر انداز میں مکمل کیا جاسکے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم اورانتظامیہ فوری ایکشن لے گی۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment