جمعہ, 22 نومبر 2024


میٹرک سالانہ اور ضمنی امتحانات 2016کے سرٹیفکیٹ جاری

 

ایمزٹی وی (تعلیم/کراچی)ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے میٹرک سالانہ اور ضمنی امتحانات 2016کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر سعید الدین کے مطابق طلبہ کے سرٹیفکیٹ ان کی درسگاہوں کو جاری کر دیئے جائیں گے اور طلبا و طالبات اپنے اپنے اسکولوں سے ہی سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔

انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوںمیں میٹرک بورڈ کے متعلقہ سیکشن گرائونڈ فلور کمرہ نمبر 23بلاک بی میں صبح ساڑھے 9 بجے سے سہ پہر 1بجے تک سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یکم اگست سے 2اگست کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ ۔3 سے 6اگست کو جمشید ٹائون، گلشن اقبال، لیاقت آباد، 7سے8اگست کوگارڈن، صدر، لیاری ٹائون۔9 سے 10اگست کو ستمبر کوکیماڑی، سائٹ، اورنگی ٹائون، بلدیہ ٹائون ۔ 13سے 14اگست کو لانڈھی، شاہ فیصل ٹائون، کورنگی ٹائون جبکہ15سے 16اگست 2018 کو ملیر، بن قاسم اور گڈاپ کے سرٹیفکیٹ حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔اس کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرٹیفکیٹ جاری کرتے وقت طلبہ سے کسی بھی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی۔

 

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment