سپریم کورٹ میں سانحہ آرمی پبلک اسکول از خود نوٹس کیس 5 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ میں سانحہ آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ اٹارنی جنرل، سیکریٹری داخلہ اور چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 5 اکتوبر کو سماعت کرے گا، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن بنچ کا حصہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014ء کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 130 طلبا سمیت 144 افراد شہید ہوگئے تھے۔