کراچی: جامعہ کراچی نے امپرومنٹ فارم کی تاریخ میں توسیع کردی ۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ کراچی نے بی اے ،بی کام، بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن برائے بی اے ،بی کام اور بی ایس سی کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 3800 روپے فیس کے ساتھ 31 اکتوبر تک جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ مضمون کی تبدیلی کے لئے 1000 روپے فیس کے ساتھ جبکہ فیکلٹی کی تبدیلی کے لئے 1500 روپے فیس کے ساتھ انہی تاریخوں میں فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔