ھفتہ, 20 اپریل 2024


جامعہ کراچی: ایل ایل بی،بی ایس اور ایم بی بی ایس کے ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان

ایمز ٹی وی ﴿ایجوکیشن﴾ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایل ایل بی سال آخر،بی ایس ان فزیوتھراپی اور ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کے 14 مئی کو ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایل ایل بی سال آخر کا پرچہ اب بروزمنگل19 مئی جبکہ بی ایس ان فزیوتھراپی اور ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کے پرچے اب بروز بدھ 20 مئی2015 ءکو منعقد ہونگے۔

 

تمام امتحانات دوپہر 2:00 تا5:00 شام منعقد ہونگے۔ واضح رہے کہ امتحانی مرکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment