جمعہ, 22 نومبر 2024


سوشل سائنسز کے طلبا وطالبات کا دارالسکون ولیج ہیڈکوارٹر کا دورہ

کراچی: جامعہ کراچی سوشل سائنسز کے طلبا وطالبات بے ہسپتال ماری ایڈ یلیڈ لپروسی سینٹر اور دارالسکون ولیج ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا

طلبہ ءکے ساتھ اساتذہ بھی موجود تھے۔ طلباءنے قدیم زمانے کی ڈاکٹر روتھ فاؤ کے گھر سمیت مختلف مریضوں اور اولڈ ویلیج کے بزرگوں کی عیادت کے ساتھ ساتھ مختلف لیب اور فارمیسی و شعبہ جات کا معائنہ کیا ۔
اس موقع پر جامعہ کراچی شعبہ سماجی بہبود کی کورس انچارج اسسٹنٹ پروفیسر ثمینہ روف نے طلبہ کو بتایا کہ یہ مختلف سماجی کام کس طرح کئے جاتے ہیں اس کا مقصد آپ تمام طلبہ بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھا مستقبل حاصل کریں۔
اس موقع پر جامعہ کراچی کے شعبہ جرمیات کے طلباءجن کا سبق سوشل ورک ہے ان کی بڑی تعداد شریک تھی۔ جن کا کہنا تھا کہ ہم اس قدیم جگہ پہلی دفعہ آ کر بہت علم حاصل کیا۔
ہم بھی اس عظیم خاتون کی طرح خدمت کرہے گے اور معاشرے کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے کوشش کریں گے۔ اس موقع پر ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن آفیسر دانیال کرامت نے موجون طلبا طالبات کو ڈاکٹر روتھ فاؤ کی زندگی کے بارے میں آگاہ کیا اوراسپتال میں مفت علاج اور مختلف سروس کے بارے میں آگاہ کیا اور کور کے مریضوں کو چیک کرنے کا طریقہ کار سمیت ان کی ورزش کرنے کا طریقہ کار بھی سکھایا ۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment