ھفتہ, 23 نومبر 2024


نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی کے قیام کو حتمی شکل دینے کی ہدایت جاری

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے پر پیش رفت کو سراہتے ہوئے نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی کے قیام کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی اور کہا کہ منصوبے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی حوصلہ افزا ہے۔

اجلاس میں چیئرمین نادرا نے وزیر اعظم کورجسٹریشن کے عمل سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے لیئے رجسٹریشن میں عوام زبردست دلچسپی لے رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ 50 لاکھ گھر موجودہ حکوممت کافلیگ شپ منصوبہ ہے جس سے جوانوں کے لیئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہونگے اور تعمیراتی شعبے سے منسلک40 صنعتوں کو فروغ ملے گا۔

وزیر اعظم سے متحدہ عرب امارات کے وفد نے بھی ملاقات کی ،جس میں ملکی اقتصادی صورتحال سمیت دوطرفہ تعلقات میں بہتری اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment