جمعہ, 22 نومبر 2024


سیکریٹری سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ہٹانے کا فیصلہ

کراچی: صوبا ئی حکومت نے سندھ ہائر اجوکیشن کمیشن کو فعال نہ کرنے اور یونیورسٹیز اور تعلیمی بورڈز کے امور پر دلچسپی نہ لینے پر سیکرٹری بورڈز و جامعات اور سیکرٹری سندھ ہائر اجوکیشن کمیشن عالیہ شاہد کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔
زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عالیہ شاہد کو ہٹانے کے لیے ان کی بطور سیکریٹری بورڈو جامعات تقرری کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس فیصلے پر سندھ ہائر اجوکیشن کمیشن کے چیئر مین ڈاکٹر عاصم حسین کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا تھا لیکن بعد میں ڈاکڑ عاصم حسین نے بطور سیکر ٹری بورڈ و جامعات و سیکریٹری سندھ ہائر اجوکیشن کمیشن ان کے کام جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا تھا تاہم اس دوران وہ نہ تو سندھ ہائر اجوکیشن کا اجلاس کرسکیں نہ ہی جامعات کے اساتزہ کی تنظیم کافپواسا کے نمائندوں سے طے شدہ معاملات پر عمل کر سکیں۔
ان کو ہٹانے کی منظوری مراد علی شاہ نے بھی دے دی جس کے بعد نیا سیکر ٹری بورڈ تعینات ہو جاے گا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment