لاہور: سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹرمجاہد کامران کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ کامران مجاہد کا کہنا تھا کہ میرے خلاف بے بنیاد الزام تھے، نیب کے قانون میں مکمل ترمیم کی ضرورت ہے۔
سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران کا اپنی رہائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے خلاف بے بنیاد الزمات تھے۔
بے گناہ تھا تو عدالت نے رہا کیا، نیب میں سب ٹھیک نہیں ہے، نیب کے قانون میں مکمل ترمیم کی ضرورت ہے، نیب کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کیلئے وکلاءسے مشاروت کریں گے