جمعہ, 22 نومبر 2024


ملازمت میں جنسی تفریق اور ہراساں کئے جانے سے متعلق سیمینار

 

کراچی:گرینچ یو نیورسٹی کراچی میں گزشتہ روز صنفی مطالعہ کے طلبہ اور کورس انچاج طاہرہ طارق نے ایک سیمینار کا انعقاد کرایا۔اس سیمینار کا مقصد ہمارے معاشرے ،اداروں اور ملازمت کی جگہوں پر جنسی تفریق اور ہراساں کئے جانے سے متعلق آگاہی دینا تھا۔سیمینار میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق زکھنے والے اسپیکرز کو منتخب کیا گیا تھا۔
اس سیمینار میں مشہور سیاستدان شرمیلا فاروقی ،اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین، ایڈوکیٹ عیلنہ علوی، سکندر مغل اور فریال شیخ وفاقی متحب سیکریٹریٹ برائے پروٹیکشن فاروومن اگینسٹ ایٹ ورک پیلس نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقرین نے کہا کہ جنسی تفریق کی وجہ سےخواتین کو تعلیم ،ملازمت،سیاست،اور معاشی ترقی میں مردوںجتنے مواقعمیسر نہیں۔ جنسی ہراسگینہ صرف ملازمت پر اثر اندازہوتی ہے۔بلکہ یہ کارکن کی کارکردگیکو بھی متاثر کرتی ہے۔یہ کارکن کو مختلف خطرات سے دوچارکرتی ہےاور کام کرنے کے لئے قابل قبول ماحول پیدا کرتی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment