جمعرات, 25 اپریل 2024


نباتیات کی کتاب میں شیکسپیر کی ’اصل تصویر‘

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) ایک ماہرِ تعلیم کے مطابق نباتیات کی چار سو سال پرانی ایک کتاب میں ولیم شیکسپیر کی تصویر ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ تصویر ان کی زندگی میں بنائی گئی تھی۔ ماہرنباتیات اور مؤرخ مارک گرفتھس نے 16 ویں صدی کی اس تصویر کی شناخت کے لیے ’ذہین صفر‘ کلیے کا سہارا لیا۔ ان کا کہنا ہے: ’شیکسپیر ایسا ہی دکھائی دیتا تھا، اپنی اصل زندگی میں۔‘ میگزین ایڈیٹر مارک ہیجز اسے ’اس صدی کی ادبی دریافت‘ قرار دیتے ہیں۔

 

گرفتھس نے یہ دریافت عظیم ماہر نباتیات اور ’دی ہربل‘ یا ’جنرل ہسٹری آف پلانٹس‘ کے مصنف جان گیرارڈ کی سوانح حیات پر تحقیق کرتے ہوئے کی۔ 1484 صفحوں پر محیط یہ کتاب سنہ 1598 میں شائع ہوئی تھی اور اسے انگریزی زبان میں پودوں کے موضوع پر سب سے ضخیم کتاب سمجھا جاتا ہے۔

 

یونیورسٹی آف برمنگھم کے شیکسپیر انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر مائیکل ڈوبسن کہتے ہیں وہ اس نظریے سے ‘بالکل متاثر‘ نہیں ہوئے ہیں۔ ‘میں نے تصفیلی دلائل نہیں دیکھے لیکن کنٹری لائف بلاشبہ پہلا اشاعتی ادارہ نہیں جس نے اس قسم کا دعویٰ کیا ہے۔‘وہ کہتے ہیں: ’اور اس بارے میں کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے کہ کسی نے سوچا ہو کہ شیکسپیر اس وقت ایسا دکھائی دیتا تھا۔‘

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment