جمعرات, 21 نومبر 2024


سندھ مدرسہ یونیورسٹی نے معیاری تعلیم کے ذریعے معاشرے کو تبدیل کیا،برائن ہیتھ

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)امریکی قونصل کراچی برائن ہیتھ نے کہا ہے کہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی جنوبی ایشیاکا کا ایک قدیمی ادارہ ہے جس نے معیاری تعلیم کے ذریعے اپنے معاشرے کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا یے۔انہوں نے کہا کہ اس ادارے کی اہمیت اس لئے بھی ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے اس ادارے سے تعلیم حآصل کی تھی۔

جمعرات کو سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی اور طلباوطالبات سے خطاب کترے ہوئے  انہوں نے کہا کہ سندھ مدرستہ یونیورسٹی کے قیام پر اس کے وائس چانسلر ڈاکڑ محمد علی شیخ،فیکلٹی اور طلباوطالبات کو مبادکبار دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سندھ مدرسہ یونیورسٹی اور امریکی قونصل خآنے کے درمیان،پارٹنرشب کی بنیاد پر سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے طلباو طالبات کو امریکہ میں مزید تعلیم اور تربیت دینے کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment