ھفتہ, 27 اپریل 2024


شہیدذوالفقارعلی بھٹویونیورسٹی آف لاء کاپہلاکانووکیشن

 

کراچی: شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا(ذیبول) کاپہلاکانوکیشن اتوار23دسمبرکو12:00بجے دن اس کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کیمپس کورنگی میں منعقد ہوگا۔
کاننوکیشن کے مہمانِ خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ اور زیبول کے سینیٹ کے چیئرمین سید مرادعلی شاہ ہونگے۔
بانی شیخ الجامعہ جسٹس( ر) قاضی خالد علی کے مطابق پروگرام وقتِ مقررہ 12:30بجے شروع ہوکر ٹھیک 2:00بجے سہ پہر ختم ہوجائے گا جس میں ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کورسزمیں کامیاب ہونے والے 24 طلباء کو ڈگریاں دی جائیں گی جبکہ امتیازحاصل کرنے والے 9طلباءکو سونے اور چاندی کے تمغے دیئے جائیں گے۔
طلباءکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اصلی قومی شناختی کارڈ اور دعوت نامہ کے ہمراہ 12:00بجےسے قبل پنڈال میں پہنچ جائیں۔پنڈال میں کیمرہ ،موبائل فون،ہینڈ بیگ اور شاپر وغیرہ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment