لاہور: موسمِ سرما کی تعطیلات کے اختتام کے بعد آج (پیر کو) پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سکول کھل رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ سردی کی شدت میں اضافے کے باعث اسکولوں کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے تاہم ان خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے تعطیلات میں توسیع کے حوالے سے خود سے منسوب خبر کو جھوٹ قرار دے دیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے بھی سردیوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اسکول موسمِ سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج معمول کے مطابق کھلیں گے۔